۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
جانشین ابو مہدی المہندس المحمداوی

حوزہ/ حشد الشعبی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی صدرحجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز سید محمد علی آل ہاشم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے تہران پہنچا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حشد الشعبی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی صدرحجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز سید محمد علی آل ہاشم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے تہران پہنچ گیا ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی وفد حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر کے سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جانشین عبدالعزیز محمداوی (ابوفدک) کی سربراہی میں جمعہ کی شب تہران روانہ ہوا۔

شہید رئیسی اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے ابومہدی المہندس کے جانشین کی ایران آمد

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو المحمداوی ایک وفد کے ہمراہ بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں تعزیت کے لئے بھی گئے تھے اور انہوں نے عراق میں ایرانی سفیر سے صدر ایران، وزیر خارجہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں گفتگو کی اور تسلیت پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .