۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ اقامه نماز بر پیکر رئیس جمهور شهید حجت‌الاسلام و المسلمین رئیسی و همراهان ایشان

حوزہ / ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت کی آخری رسومات میں ساٹھ سے زائد سربراہان مملکت اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت کی آخری رسومات میں ساٹھ سے زائد سربراہان مملکت اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شرکاء میں سربراہان مملکت کی سطح پر 10 سے زائد وفود، تقریباً 20 وفود وزارتی سطح پر اور اسی طرح پارلیمنٹ کے سربراہان، خصوصی ایلچی وغیرہ شامل تھے۔

شہید صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد کی آخری رسومات میں شرکت اور تعزیت کے لئے قطر کے امیر، تیونس کے صدر، تاجکستان کے صدر، عراق، پاکستان، آرمینیا، قطر، مصر اور آذربائیجان کے وزرائے اعظم، تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، روسی ریاست ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولودین، آرمینیا کے وزیراعظم، ترکمنستان کے قومی رہنما اور عراق، روس، الجزائر، ازبکستان، قزاقستان اور لبنان کی پارلیمانوں کے سربراہان، ہندوستان کے نائب صدر سمیت مختلف اعلیٰ حکام اوران کے ہمراہ وفود شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی نماز جمعہ آج صبح تہران یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں سوگوار ایرانی عوام کے جم غفیر سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .