۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حوزہ علمیہ امام خمینیؒ احمد آباد گجرات

حوزہ/ حوزہ علمیہ امام خمینیؒ احمد آباد گجرات ہندوستان میں شہدائے خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی اجلاس اور مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محبوب و محترم صدر حضرت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے باوفا ساتھیوں کی یاد میں، حوزہ علمیہ امام خمینیؒ احمد آباد گجرات میں تعزیتی ریفرنس اور مجلس ترحیم کا انعقاد، بتاریخ ۲۲/مئی ۲۰۲۴ءبروز بدھ بعد از مغربین عابد رضویؒ ہال ہوا، جس میں طلاب و اساتذہ حوزہ اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہدائے خدمت کی یاد میں حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ گجرات میں تعزیتی ریفرنس اور مجلس عزاء

مجلسِ عزاء کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد، عالی جناب مولانا علی محمد مرزا امام جمعہ کھمبات نے تعزیتی کلمات پیش کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا نیز جمہوری اسلامی ایران کی ترقی کے لئے دعا فرمائی۔

کلمات تعزیت کے بعد حجۃ الاسلام اختر حسین جعفری استاد حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ احمد آباد گجرات نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حیات شہداء اور اجر عظیم کے موضوع پر گفتگو کی۔

شہدائے خدمت کی یاد میں حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ گجرات میں تعزیتی ریفرنس اور مجلس عزاء

خطیبِ مجلس نے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کے اس جملہ کو بیان کیا جس میں رہبرِ انقلاب نے فرمایا: ہم مطمئن ہیں اس لئے کہ اس انقلاب کی پاسبانی امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف فرما رہے ہیں۔

مجلسِ عزاء کو مصائب سید الشہداءؑ بیان کرکے تمام کیا۔

شہدائے خدمت کی یاد میں حوزۂ علمیہ امام خمینیؒ گجرات میں تعزیتی ریفرنس اور مجلس عزاء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .