۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزہ/ ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی میں مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان میں ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجلسِ ترحیم کا اہتمام

اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ زوالفقار على سعیدی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے صدر سيد أنور شاه دوپاسی سمیت دیگر افراد نے شہداء کے بلند درجات کے لئے قرآن خوانی کی جبکہ علامہ زوالفقار سعیدی نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی سیرت ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ ہم ان کی سیرت پر چل کر دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ شہید آیت الله رئیسی ایک عظیم انسان تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آیت اللہ رئیسی اور انکے رفقاء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .