۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا سید حیدر رضا زیدی

حوزہ/ راجو لا گجرات ہندوستان میں منعقدہ عشرۂ مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنؤ "روح سجدہ"کے عنوان سے خطاب کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راجو لا گجرات ہندوستان میں منعقدہ عشرۂ مجالس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنؤ "روح سجدہ"کے عنوان سے خطاب کر رہے ہیں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے سورۂ حج کی آیت نمبر 18 "کیا تم نے نہیں دیکھا کہ زمین و آسمان میں جس قدر بھی صاحبانِ عقل و شعور ہیں اور آفتاب و ماہتاب اور ستارے، پہاڑ ,درخت ,چوپائے اور انسانوں کی ایک کثرت سب ہی اللہ کے لئے سجدہ گزار ہیں اور ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے اور ظاہر ہے کہ جسے خدا ذلیل کرنا چاہے اسے کوئی عزّت دینے والا نہیں ہے کہ یقینا اللہ جو چاہتا ہے وہ کرسکتا ہے." کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: سجدہ ہر ایک ادا کرتا ہے کوئی شوق سے کرتا ہے، کوئی مجبوری میں کرتا ہے، کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کو سجدہ کرتا ہے، انسانوں میں بھی کچھ اللہ کو سجدہ کرتے ہیں اور کچھ کے لئے عذاب ثابت ہے، اللہ جسے چاہے ذلیل کرے، اسے نہ کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی ٹوک سکتا ہے۔۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث"وہ گھاٹے میں نہیں ہے جس نے زندگی میں ایک بار ایسا سجدہ کیا جو سجدہ کرنے کا حق ہے" بیان کرتے ہوئے فرمایا: سجدہ روح عبادت ہے، ہر سجدے میں حق سجدہ ادا ہو جائے ممکن نہیں لیکن کوشش یہ ہونی چاہیے کہ زندگی میں ایک بار ایسا سجدہ ہو جو سجدے کے حق کو ادا کر سکے اور اسی میں نجات مل جاۓ گی۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے سورۂ عنکبوت آیت 45 "نماز ہر برائی اور بدکاری سے روکنے والی ہے" کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: نماز برائی سے روکتی ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انسان نماز پڑھتا ہے اس کے باوجود برائیوں میں ملوث رہتا ہے تو کیا اسے نماز نہیں پڑھنی چاہیے؟ نہیں نماز پڑھتا رہے کسی نہ کسی دن یہ نماز اسے برائیوں سے روک دے گی۔ اسی طرح عزاداری امام حسین علیہ السلام انسان کو گناہوں سے روکتی ہے، اگر کوئی عزاداری میں شرکت کرنے کے باوجود گناہ کرتا ہے تو ایسا نہیں ہے کہ گنہگار کو فرش عزا پر آنے سے روک دیا جائے بلکہ اسے آنے دیا جائے ان شاءاللہ ایک دن یہ فرش عزاء اسے گناہوں سے روک دے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .