۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/پنجتنی امام بارگاہ، احمدآباد گجرات میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران لکھنؤ کے عالمِ دین مولانا جاوید حیدر زیدی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں امن و محبت اور اتحاد کی بات کی جائے، کیونکہ اسلام امن و محبت اور ایک دوسرے کے احترام کی بات کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پنجتنی امام بارگاہ، احمدآباد گجرات میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران لکھنؤ کے عالمِ دین مولانا جاوید حیدر زیدی نے کہا کہ محرم الحرام کے مہینے میں امن و محبت اور اتحاد کی بات کی جائے، کیونکہ اسلام امن و محبت اور ایک دوسرے کے احترام کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس مہینے میں یکجہتی اور اتحاد قائم رکھیں، یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ کی شہادت اور خانوادہ رسالتؐ کے مصائب و مشکلات کا مہینہ ہے، لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ آل رسولؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنا اور امام حسین علیہ السلام کی مجالس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے یہ بات واضح کرنا ہوگی کہ محرم کا مہینہ تمام عالم اسلام کیلئے اہم فضیلت اور کرم نوازیوں کا مہینہ ہے، اس میں ہمیں ان قربانیوں کو یاد کرنا ہے جن سے نواسہ رسول (ص) نے دیں اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ کیا۔

واضح رہے کہ مولانا جاوید حیدر زیدی "مودّت" کے عنوان پر اس عشرہ محرم سے خطاب کر رہے ہیں۔

آخرِ میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گنہگار انسان خلوصِ نیت کے ساتھ انکی بارگاہ میں آئے تو یہ اسے ایک لمحہ میں علیہ السلام بنا دیتے ہیں جیسے میدان کربلا میں حُر کو حُر علیہ السلام بنا دیا۔

مولانا نے جناب حُر کے مصائب پڑھے، بعد مجلس مقامی انجمن نے نوحہ خوانی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .