جمعہ 4 جولائی 2025 - 13:41
اہلبیت رسولؑ نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا، علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ آج دین اسلام اپنی حقیقی حالت میں موجود ہے جو کہ صدقہ ہے اہلبیت رسولؑ کا جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین و خطیب علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حضرت عباس علمدارؑ، حضرت قاسم ابن حسنؑ، حضرت علی اکبرؑ اور حضرت علی اصغرؑ نے جرأت و بہادری سے دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا۔

مسجد و امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 میں موجود عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جس وقت حکمران وقت واضح طور پر یہ بات کہہ رہا تھا کہ دین اسلام ڈھونگ ہے، نا کوئی رسولؐ آیا اور نہ کوئی وحی لیکن آل رسولؑ نے ان نظریات کی نفی کی اور دنیا کو یہ بات بتائی کہ اسلام ہی حقیقی مذہب ہے اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ہمیں اس کے اصول سے آگاہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ آج دین اسلام اپنی حقیقی حالت میں موجود ہے جو کہ صدقہ ہے اہلبیت رسولؑ کا جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے کفر کے مقابلے میں اسلام کو فتح مند کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha