۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
اہل بیت فاؤنڈیشن ہندوستان

حوزہ/صدر اسلامی جمہوریہ ایران، خادم الرضا، شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ اعلیٰ عہدیداران کی شہادت کے المناک حادثے پر اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن (ہند) کے صدر ڈاکٹر سید سرور عباس نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر اسلامی جمہوریہ ایران، خادم الرضا، شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ اعلیٰ عہدیداران کی شہادت کے المناک حادثے پر اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن (ہند) کے صدر ڈاکٹر سید سرور عباس نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا۔

شہید سعید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی (قدس سرہ) اس آیہ مبارکہ کے مصداق کامل تھے جنہوں نے اپنے پورے ایمان و ایقان کے ساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں کو بنحو احسن پورا کیا اور ملک و ملت کے حق میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی راہ میں جام شہادت نوش کر کے اپنے معبود حقیقی کی بارگاہ میں جا پہنچے۔

خادم الرضا شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی خبر سن کر دنیا بھر کے مومنین ابھی انکی سلامتی کی دعائیں کر ہی رہے تھے کہ اچانک انکی شہادت کی خبر نے پورے عالم اسلام بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کا درد رکھنے والے تمام لوگوں کے دلوں کو مجروح کردیا، انکی شہادت پر دنیا ماتم کدہ بنی ہوئی ہے۔

موت اسکی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس۔

یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لئے۔

شہید والامقام سید ابراہیم رئیسی کی ولایت مداری اور ان کے جذبہ خدمت، اور سادگی و شرافت نیز حکومتی امور میں ان کی حکمت عملی اور تدبر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں انکی تولیت کے زمانے میں عشرہ کرامت کے موقع پر ہندوستان میں ہونے والے پروگراموں کے فروغ میں اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن کے ساتھ ان کی بے دریغ تائیدات اور حمایات شامل رہیں

شہید خدمت سید ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھ دیگر اعلی عہدیداران کی المناک شہادت کے موقع پر ہم امام زمانہ(عج)، رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای( مدظلہ)، مراجع عظام، بالخصوص شہدائے عزیز کے اہل خانہ، اور عموم مومنین کرام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سید سرورعباس نقوی

مدیر اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .