۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مکتب امام صادق ع ناگپور

حوزہ/ مكتب امام صادق علیہ السّلام ناگپور میں خادم امام رضا علیہ السّلام ڈاکٹر رئیسی کی المناک شہادت پر جلسہ تعزیت و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مكتب امام صادق علیہ السّلام ناگپور میں خادم امام رضا علیہ السّلام ڈاکٹر رئیسی کی المناک شہادت پر جلسہ تعزیت و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

مولانا غلام حسنین نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ رئیسی طاب ثراہ اور جملہ ساتھوں کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی خبر نے دنیائے انسانیت کو دھلا کر رکھ دیا۔ ہم خبر سن کر بارگاہ الی میں دست دعا دراز کرتے ہوئے صحت و سلامتی و حفاظت کی التجا رب الٰہی سے کرتے رہیں بالآخر خبر موصول ہوئی کے خادم امام رضا علیہ السّلام شہید رئیسی دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے بیساختہ منہ سے نکلا - إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملت تشیع کا عظیم خسارہ ہے۔ سپریم لیڈر رہبرِ معظم خامنہ ای صاحب اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خون شہیدان رائیگاں نہیں جاتا ہے۔ اللّٰہ سے دعا گو ہیں کہ یہ عظیم خسارہ کو بھر پور ترقیاتی کاموں میں تبدیل فرما اور عوام کو صبر جمیل بھی۔ آمین۔

محترمہ راضیہ زہراء قمی صاحبہ نے نیز مجلسِ عزاء سے خطاب کیا اور فضائل علماء شہادت و مصاہب امام حسین علیہ السّلام بیان کئے۔

مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

آخر میں دعائے فرج کے ساتھ مجلس اختتام کو پہنچی۔ مدرسہ کے بچوں نے ہاتھوں میں شہیدوں کی تصویر اٹھائے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .