ایرانی صدر کا سانحۂ ارتحال
-
ایران میں صدراتی الیکشن؛ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
حوزہ/ ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے حکومتی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہم شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کے سوگ میں ہیں، لیکن ہمیں اپنی زمہ داریوں اور فرائض کو نبھانا ہوگا۔
-
فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد:
آیت اللہ سید رئیسی نے سیاسی زندگی میں قدم رکھتے ہی مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی، سیدہ فضہ نقوی
حوزہ/ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد کشمیر کے تحت " شہدائے خدمت" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تعزیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
مولانا مہدی حسن جلال پوری:
آیت اللہ رئیسی اور دیگر شہداء بلند پایہ عالم و فقیہ، مدبر اور سربراہ مملکت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان تھے
حوزہ/ املو، مبارک پور، اعظم گڑھ اتر پردیش ہندوستان میں شہدائے خدمت کی یاد میں عظیم الشان مجلسِ عزاء کا اہتمام ہؤا، جس سے خطیب اہل بیت حجت الاسلام مولانا مہدی حسن جلال پوری نے خطاب کیا اور شہدائے خدمت کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
الحکمت پارٹی عراق کے سربراہ کی حرم امام رضا (ع) کے متولی سے ملاقات؛ ایرانی صدر کی شہادت پر اظہارِ افسوس
حوزہ/ عراقی الحکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے حرم امام رضا علیہ السّلام کے متولی سے ملاقات اور انہیں شہدائے خدمت کی المناک شہادت پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔
-
جامعۃ الزہراء (س) لکھنؤ کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس:
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی انقلابِ اسلامی کا ایک اہم حصہ تھے، مقررین
حوزہ/ جامعۃ الزہراء (س) مفتی گنج لکھنؤ میں شہدائے خدمت کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کی طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
-
جموں وکشمیر موسوی پارک اندر کوٹ سمبل میں سالانہ مجلسِ حسینی:
راہ رواں کربلا شہدائے خدمت کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، آقا حسن صفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے موسوی پارک اندر کوٹ سمبل سونا واری میں سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد ہوا، مجلس عزاء میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
-
اتر پردیش میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور کینڈل مارچ کا اہتمام
حوزہ/ 25 مئی 2024ء کو مسجد امامیہ اکبر پورہ، بہرائچ، اتر پردیش میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
جامعہ المنتظر لاہور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم؛ اہم شخصیات کی شرکت:
آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت سے انقلابِ اسلامی کو تقویت ملی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ایران کے شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی یاد میں مجلس تجلیل و ترحیم برائے بلندی درجات شہدائے خدمت منعقد کی گئی۔
-
طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام
حوزہ/ مجمع ثامن الائمہ طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد مقدس کی جانب سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ختم قرآن اور مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجمع ثامن الائمہ کے علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔
-
آیۃ اللہ رئیسی عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد اور سید محرومان تھے، مولانا احسان عباس قمی مبارکپوری
حوزہ/ صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام کا ارشاد گرامی ہے کہ " جب عالم مرتا ہے تو اسلام میں ایک ایسا شگاف پڑ جاتا ہے، جسے قیامت تک کوئی چیز بھر نہیں سکتی "
-
مدرسۂ الولایۃ قم کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا اہتمام
حوزہ/ مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شہدائے خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام طلاب، اساتذہ اور دیگر طلباء نے شرکت کی۔
-
راجستھان میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام
حوزہ/ ایرانی شہدائے راہ خدمت کی یاد میں تاراگڑھ اجمیر راجستھان کی شیعہ جامع مسجد المنتظر میں پنجایت خدام سید زادگان و انتظامیہ کمیٹی آستانہ عالیہ سید حسین خنگسوار کے زیر اہتمام مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین شریک ہوئے۔
-
سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو پاکستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے ایرانی صدر کی شہادت کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔
-
مکتب امام صادق (ع) ناگپور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام
حوزہ/ مكتب امام صادق علیہ السّلام ناگپور میں خادم امام رضا علیہ السّلام ڈاکٹر رئیسی کی المناک شہادت پر جلسہ تعزیت و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
-
علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
حوزہ/ علی اسلامک مشن ٹورنٹو کینیڈا کے تحت ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
مجمع طلاب سکردو کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی
حوزہ/ مجمع طلاب سکردو قم میں میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس کی ابتداء میں سانحۂ ہیلی کاپٹر کے شہداء آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم ہوئی۔
-
آیت اللہ سید حافظ ریاض کا خطبۂ جمعہ:
ایرانی شہید صدر کی کاوشیں اور فلسطینی مقاومت کی وجہ سے یورپین فلسطین کو مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے خطبۂ جمعہ میں ایرانی صدر کی عالمی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی کاوشیں اور فلسطینی مقاومت کی وجہ سے یورپین فلسطین کو مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔
-
رحمت اللعالمین فاؤنڈیشن کشمیر کے تحت ایرانی شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا اہتمام
حوزہ/ رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کشمیر کی جانب سے آج فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع بمنہ میں شہدائے ایران کی یاد سے ایک مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی علمائے کرام سمیت مؤمنین نے شرکت کی۔
-
آیت اللہ ابراہیم رئیسی (رح) کی حیات، خدمات اور حالات پر ایک اجمالی نگاہ
حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمت اللہ علیہ ایران کے نہایت عظیم و بابرکت شہر مشہد مقدس کے محلہ " نوغان " کے ایک دینی و مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔
-
بزرگ عالم دین علامہ شیخ سلیم کی ایرانی قونصل خانہ آمد، عظیم صدر کی شہادت پر تعزیت
حوزہ/ پاکستان کے بزرگ عالم دین، حوزہ علمیہ المہدی کے سربراہ علامہ شیخ غلام محمد سلیم نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور قونصل جنرل کو ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
-
جامعۃ الکوثر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی سفارت خانہ آمد؛ اظہارِ تعزیت
حوزہ/ پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور ایرانی عظیم صدر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سفیر کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
-
شہید ابراہیم رئیسی کی زندگی نمونۂ انسانیت و مقاومت
حوزہ/ اسلام کے دامن میں دو واقعات ایسے ہیں، جسے کوئی بھی اپنی زندگیوں میں فراموش نہیں کر سکتا ہے۔
-
مولانا سید ضیغم عباس زیدی کا آیت اللہ شہید رئیسی کی شہادت پر اظہارِ افسوس؛
ایران کی غیور قوم اپنے علماء اور رہبروں سے صرف پیار ہی نہیں کرتی بلکہ انھیں سر آنکھوں پر رکھتی ہے
حوزہ/ مولانا سید ضیغم عباس زیدی آف ممبئی ہندوستان نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
-
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے سانحۂ ارتحال پر علمائے تھیتکی کا اظہارِ تعزیت
حوزہ/ حالیہ فضائی حادثے میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آقائے سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر میر حسین عبد اللہیان، سپریم لیڈر کے نمائندے آقائے سید آل ہاشم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر علمائے تھیتکی نے اپنے دکھ درد کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے پسماندگان سمیت تمام ملت اسلام و ایران کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجالسِ ترحیم جاری
حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے شہدائے خدمت کی یاد میں باب العلم اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
ایرانی صدر کی شہادت نے نہ صرف اہل ایران، بلکہ تمام دوستداران اہلبیت (ع) کو صدمہ پہنچایا، امام جمعہ بنارس ہندوستان
حوزہ/ امام جمعہ و جامعہ ایمانیہ بنارس کے سربراہ مولانا ظفر الحسینی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
کسی کی شہادت یا موت پر غم اور خوشی کا اسلامی معیار کیا ہے؟
حوزہ/ کسی کی شہادت یا موت پر غم اور خوشی کا اسلامی معیار کیا ہے؟ آج کل بعض لوگ سوشل میڈیا پر کچھ ساده لوگوں کو مسلسل اسلامی اقدار کی غلط تشریح کرکے گمراہ کر رہے ہیں، ان میں سے ایک شہید رئیسی کا مسئلہ ہے۔
-
شہید سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت پر ایک طائرانہ نظر
حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایک پرکشش شخصیت کے مالک تھے، وہ اپنے عالی اخلاق، تواضع و مہر و محبت سے فوراً دوسروں کے دلوں میں جگہ بنا لیتے تھے۔ مشکل ترین حالات میں قاطعیت کے ساتھ ٹھوس فیصلے اور اقدامات کی صلاحیت ان خاصا تھا۔ ان کی علمی وفکری سطح بہت بلند تھی اور وہ قانون و معیشت و سیاست کے امور کے ماہر تھے۔ ان کے پاس عملی زندگی اور تجربات کا بھی ذخیرہ تھا۔
-
جامعه النجف سکردو میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس:
آیت اللہ رئیسی امت مسلمہ کے لئے امید کی کرن تھے، مقررین
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو میں مدافع اسلام و قرآن آیت اللّٰہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی صدر جمہوری اسلامی ایران اور رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
-
آئی ایس او پاکستان کا یومِ تاسیس کو شہید آیت اللہ رئیسی اور فلسطینیوں کے نام منانے کا اعلان
حوزہ/ آئی ایس او پاکستان نے 52 واں یومِ تاسیس کو رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھی شہید آیت اللہ رئیسی اور فلسطینیوں کے نام منانے کا اعلان کیا ہے۔