۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله سیدابراهیم رئیسی - شهید جمهور

حوزہ/ مجمع ثامن الائمہ طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد مقدس کی جانب سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ختم قرآن اور مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجمع ثامن الائمہ کے علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع ثامن الائمہ طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد مقدس کی جانب سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ختم قرآن اور مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء و طلاب مجمع ثامن الائمہ نے بھرپور شرکت کی۔

طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

مجلسِ ترحیم سے حجت الاسلام شیخ محمد علی جعفری نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قومی و بین الاقوامی الٰہی سیاست کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جب ایران کا صدر منتخب ہوئے تو دشمنوں نے طرح طرح کے الزامات لگائے کہ ان سے ایرانی عوام خوش نہیں ہیں، لیکن انہوں نے عوامی خدمت کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ آپ عوام دوست تھے۔ دشمنوں کو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی عوامی مقبولیت اور ان کی عوام کیلئے خدمات کا اندازہ، شہید کی تشییع سے ہوا ہوگا، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ایک بار پھر دشمن کو للکارا۔

طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

شیخ محمد علی جعفری نے ایرانی وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبد اللہیان کی بین الاقوامی سطح پر دو ٹوک سیاست کو نیز سراہا اور ان کی شہادت کو مزاحمتی محاذوں کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے شہدائے خدمت کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا بھی کی۔

شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ مجلسِ ترحیم کا اختتام دعائے امام زمان علیہ السلام سے ہؤا۔

طلاب گمبہ سکردو مقیم مشہد کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .