۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسۂ الولایۃ قم

حوزہ/ مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شہدائے خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام طلاب، اساتذہ اور دیگر طلباء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شہدائے خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام طلاب، اساتذہ اور دیگر طلباء نے شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید رضی عباس رضوی نے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کی عظمت اور اسلام میں شہادت کے درجات و مراتب کو بیان کیا۔

مولانا سید رضی عباس نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ملت ایران اور دنیائے اسلام کے لئے قربانیاں اور جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے دور حاضر کے فتنوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دور حاضر کے فتنے جیسے الہیاری کی شر انگیزیوں کو بیان کرنے اور انہیں رد کرتے ہوئے اس سے نوجوانوں کو دور رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ وحدت ملت اسلامیہ کی بقاء کے لئے الہیاری جیسے لوگوں کے ناپاک عزائم سے سب کو آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور انقلاب اسلامی کے استحکام کیلئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .