حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں "شبہات محرم و عزاداری اور جوابات" کے عنوان سے پانچ روزہ علمی ورکشاپ منعقد ہوا، جس میں مختلف حوزہ ہائے علمیہ کے طلاب اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ان ورکشاپس میں عزاداری سید الشہداءؑ سے متعلق اٹھائے جانے والے شبہات کے مدلل اور تحقیقی جوابات دئیے گئے۔
ورکشاپس کے اختتام پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ورکشاپس میں شرکت کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ممتاز طلاب کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا۔
اختتامی تقریب سے آیت اللہ قزوینی نے خطاب کرتے ہوئے عزاداری امام حسینؑ کی اہمیت پر زور دیا اور روایات فریقین (اہل سنت و شیعہ) سے اس سلسلے میں موجود دلائل کو تفصیل سے بیان کیا۔


انہوں نے مزید تاکید کی کہ عزاداری سید الشہداءؑ ایک ثابت شدہ اسلامی روایت ہے، جس کی بنیاد قرآن، سنت اور تاریخی شواہد پر ہے۔
ورکشاپس میں شامل طلاب نے اس علمی initiative کو بے حد مفید قرار دیتے ہوئے مدرسہ علمیہ الولایہ کے منتظمین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ ادارے کی جانب سے ایسے علمی و تحقیقی پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔
تقریب کے آخر میں ورکشاپس میں شرکت کرنے والے طلباء میں آیت اللہ قزوینی کے دست مبارک سے اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔












آپ کا تبصرہ