حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ قم میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔
نشست کا موضوع "وطن عزیز پاکستان میں وحدت امت کے لیے ہونے والی کاوشیں اور مستقبل میں وحدت امت کے لیے علماء و طلاب کی ذمہ داریاں" تھا۔
علامہ امین شہیدی نے برصغیر کی عوام کی خصوصیات، یہاں کے مختلف مذاہب و مکاتب کی صفات، تفرقہ اور افتراق میں ریاست و حکومت کے کردار اور وحدت و اتحاد کے لیے کوشاں رہنے والی شخصیات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی، ملت تشیع کے داخلی اتحاد اور مختلف انقلابی گروہوں کی وحدت پر بھی زور دیا۔ نشست کے بعد علامہ امین شہیدی نے اساتذہ اور طلاب کے مختلف سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دئیے۔









آپ کا تبصرہ