حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدرسہ الولایہ پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ سینیٹر حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مدرسۂ الولایہ قم کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے طلاب کرام سے نہایت پُراثر اور بصیرت افروز گفتگو کی، بعد ازاں مدرسہ کے اسٹوڈیو ،کتابخانہ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی فعالیتوں کو خوب سراہا۔









آپ کا تبصرہ