حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزههای علمیہ نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں ان شہداء کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
بیان کے متن میں سورہ احزاب کی آیت "مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ..." کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ: ’’ایک سال بیت گیا اس مردِ مجاہد کی شہادت کو کہ جس نے اپنی زندگی اسلام، انقلاب اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی؛ ایک ایسی شخصیت جو بے مثال اخلاص اور درخشاں صفات کے ساتھ ایران کے نام کو بلند اور ایرانی عوام کی عزت و وقار کے لیے پرعزم و استوار تھی۔‘‘
مرکز مدیریت نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی رضوان اللہ تعالی علیہ کو خدمت گزاری کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا ہے، چاہے وہ عدلیہ کی سربراہی ہو، آستان قدس رضوی کی مدیریت ہو یا مختصر مگر بھرپور صدارتی مدت؛ ہر مرحلہ ان کی خدمت، اخلاص اور فروتنی کی گواہی دیتا ہے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ: ’’وہ خود کو نظام اسلامی کا ایک ادنیٰ سپاہی سمجھتے تھے اور بالآخر اسی راہ میں شہادت کا جام نوش کیا۔‘‘
مرکز مدیریت حوزههای علمیہ نے دیگر شہداء کا بھی ذکر کیا، جن میں شہید امام جمعہ تبریز آیت اللہ آل ہاشم، شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر ہمراہ شامل ہیں، اور ملک کے تمام ذمہ داران اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان شہداء کے راستے کو، جو کہ خدمتِ اسلام، انقلاب اور ملت کا راستہ ہے، امید و استقامت کے ساتھ جاری رکھیں۔









آپ کا تبصرہ