۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزه/ سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں طلاب کرام سے مقاومت اسلامی در مقابل استعمار جہان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں طلاب کرام سے مقاومت اسلامی در مقابل استعمار جہان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مقاومت کی ابھرتی طاقت و قدرت اور استعمار کے رو بزوال ہونے پر روشنی ڈالی۔

مدرسه الولایۃ قم المقدسہ میں مقاومت اسلامی، عالمی استکبار کے مقابلے میں کے عنوان سے سیمینار منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے بروقت اور مؤثر آپریشن تھا کہ جس کے نتیجے میں ناقابلِ تسخیر کے دعویداروں کو شکست فاش کا سامنا ہوا۔

علاؤہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ نے خصوصی طور پر سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے حالیہ خطاب اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ کے تازہ ترین بیانات کا تجزیہ و تحلیل کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کی کمزوری و ضعف اور فلسطینی عوام کی شہادت طلبی و مبارزہ پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .