۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آل پارٹیز کانفرنس

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس بعنوان مسئلہ فلسطین، مسلم حکمران اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کا شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں انعقاد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس بعنوان مسئلہ فلسطین، مسلم حکمران اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کا شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں انعقاد ہوا، جس سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین و سماجی شخصیات بشمول علامہ سید حسن ظفر نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سابق ممبر سندھ اسمبلی عباس جعفری، زہیر عابدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر قادر خان مندوخیل، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما اسرار عباسی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عقیل انجم قادری، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر امجد اسلام امجد، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشہری، جمعیت اہل حدیث رابطہ کونسل کراچی کے صدر مفتی مرتضیٰ رحمانی، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور GDA کے صوبائی رہنما فیصل علی بلوچ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےجنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، پیر معاذعلی چشتی نظامی نے خطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد

کانفرنس کی نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری نے اظہار تشکر کیا، جبکہ شیعہ علماء کونسل کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی نے اختتامی دعا کروائی۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد

اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار مگن سنگھ، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما محمد رضا، امام جمعہ جامع مسجد نور ایمان مولانا زاہد حسین ہاشمی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ حسن رضا، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ سندھ کے نائب صدر مولانا محمد بشیر انصاری، علامہ کاظم عباس نقوی، علامہ سجاد رضوی، احمد علی حجتی، آغا سبط حیدر موسوی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا ملک غلام عباس، مولانا بلاول فائزی، علی احمر زیدی، سید رضی حیدر رضوی، آصف صفوی، نیئرعلی، سبط اصغر زیدی، کلیم رضا، امتیاز عباس، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، قیصر رضا جعفری، فیض اقبال ودیگر رہنمابھی شریک تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .