۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حسن رضا

حوزہ/ آئی آر سی لان میں منعقدہ کنونشن سے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ تصور علی مہدی، مولانا حسن رضا نقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے استحکامِ پاکستان و آزادی قدس ڈویژنل کنونشن کا انعقاد آئی آر سی لان میں کیا گیا۔

کنونشن سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ونگ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب و اعلانِ نو منتخب ڈویژنل صدر کیا جبکہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، مولانا حسن رضا نقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر معروف منقبت خواں علی مہدی، مزمل علی، امجد جتوئی، آصف علی اور تراب جعفری نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے صدر زین رضوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری شبر رضا رضوی، مولانا حیدر عباس عابدی، مجلس ذاکرینِ امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عون رضوی، مولانا محمد علی جلبانی، ایم ای ایس او پاکستان کے جنرل سیکرٹری سجاد رضا، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر احسن رضوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے صدر نوشاد علی، ایم ڈبلیو ایم ضلع کیماڑی کے سیکرٹری تنظیم سازی ضیغم علی سمیت تمام تر ٹاؤنز کے صدور اور ممبران نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .