حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی آٹھویں برسی کے انتظامات کے سلسلے میں وارثانِ شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ سانحہ شب عاشور کے 29 شہداء کی یاد میں 23 اکتوبر 2023ء کو مقتل شہداء جیکب آباد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف علی الجانی صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی و دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ سال گذر جانے کے باوجود شہدائے ملت جعفریہ کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا ہزاروں شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ سندھ حکومت نے یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا کیا جائے۔
برسی شہداء کے اجلاس سے بزرگ رہنما سید لعل شاہ بخاری سید احسان علی شاہ بخاری مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ ونگ کے صدر سید کامران علی شاہ آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی آئی ایس او یونٹ جیکب آباد کے صدر بلال حسین ڈومکی وحید علی و دیگر نے خطاب کیا۔