۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ / پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے شیعہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود ڈومکی نے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی کے ہمراہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہید سید مہدی اور شہید محمد جواد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات لمحہ فکریہ ہیں / ریاستی ادارے شیعہ نسل کشی کو روکیں

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات لمحہ فکریہ ہیں جو دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری عوام کو تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے کہا: کوئٹہ میں گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہزارہ شیعہ نسل کشی میں سینکڑوں خاندان اجڑ چکے ہیں لہٰذا ریاستی ادارے شیعہ نسل کشی کو روکیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے قاتل دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .