۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے دوران پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے دوران پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر وہابیت و تکفیریت کے پروردہ دہشگردوں کی طرف سے اہلسنت عاشقان رسولؐ اللہ پر مستونگ اور ہنگو میں یکے بعد دیگرے دہشگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید شفقت شیرازی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے عاشقان رسولؐ کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور شہداء کے بلندی درجات و زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے پاکستان کی موجودہ حکومت اور متعلقہ اداروں سے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .