۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پاکستان

حوزہ/ طالبان پاکستان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک گشتی چوکی پر حملہ کر کے دو افراد کو مار ڈالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں کے اس حملے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

اتوار کو تحریک طالبان پاکستان کے ارکان نے پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا، اس حملے میں دو حملہ آور اور دو پولیس اہلکار مارے گئے، حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستان کی انسداد دہشت گردی فورسز کے ترجمان عمران نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز جیسے ہی موقع پر پہنچی دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 کے درمیان تھی، تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں 700 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، مرنے ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 386 ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد نے تحریک طالبان پاکستان کو اس ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو بھی پاکستان میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے دوران دہشت گردانہ دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .