۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجمع علماء و واعظین پوروانچل

حوزہ/ پاکستان میں ایک مفروضہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘کا ٹریلر آیا ہے جو ۲۴؍نومبر سے اردو فلکس پر نشر ہونے والا ہے جسکے خلاف شیعہ فرقہ کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ اس میں محرم میں عزاداری کے جلوسوں و سبیلوں اور شیعہ مذہبی مقدسات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش)ہندوستان/ پاکستان کے موجودہ برسر اقتدار حکمران ابھی تک اپنے ملک کی شہری سیما حیدر اور ہندوستانی شہری سچن کے عشق و معاشقہ کی جنگ میں کوئی فیصلہ کن حل پیش کرنے کرنے سے قاصر رہے ہیں کہ جس نے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ہندوستان میں خفیہ طریقہ سے داخل ہو کر دونوں ملکوں کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور شاید اپنا مذہب بھی تبدیل کرچکی ہے ۔اسی دوران’’پاکستان میں ایک مفروضہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘کا ٹریلر آیا ہے جو ۲۴؍نومبر سے اردو فلکس پر نشر ہونے والا ہے جسکے خلاف شیعہ فرقہ کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ اس میں محرم میں عزاداری کے جلوسوں و سبیلوں اور شیعہ مذہبی مقدسات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں شیعہ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت اور نہایت شرمناک: مجمع علماء و واعظین پوروانچل

اس طرح پاکستان میں شیعہ مذہبی مقدسات کا گویا مذاق اڑایا جا رہا ہے جو یقیناً ناقابل برداشت اور نہایت شرمناک ہے۔نیزاسلامی تہذیب و ثقافت و حسنِ معاشرت کے سراسر منافی ہے۔پاکستان اپنے آپ کو ’’ریاست ِمدینہ‘‘ کا عاشق و فریفتہ و دلداہ وگرویدہ و شیدا ہونے کا دم بھرتا ہے اور وہ خود اسلامی تعلیم و ثقافت کی دھجیاں اڑا رہا ہے بالخصوص شیعہ مذہبی مقدسات کو تحفظ فراہم کرنے میں بلا شبہ شکست خوردہ اور ناکارہ ثابت ہو رہا ہے۔

پاکستان میں شیعہ مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت اور نہایت شرمناک: مجمع علماء و واعظین پوروانچل

مجمع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے متنازعہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘ کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔کیونکہ اس سے شیعہ مسلمانوں کی سخت دل آزاری ہوتی ہے۔لہٰذا حکومتِ ہند سے استدعا کی جاتی ہے کہ پاکستانی ’’فرقہ عشق ‘‘ نامی اختلافی ڈرامہ جس سے شیعوں کی دل آزاری ہوتی ہے کو نشر ہونے سے روکنے کے لئے پاکستان کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔اور موجودہ بر سر اقتدار پاکستانی حکمرانوں سے احتجاج کیا جاتا ہے کہ مبینہ جعلی و فرضی اور ذہنی عیاشی کی عکاسی کرنے والا بیہودہ ڈرامہ ’’فرقہ عشق ‘‘ پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ بے جا فرقہ پرستی اور مسلکی فتنہ انگیزی کا زہر مزید پھیلنے نہ پائے اور امن امان کی صورت حال بگڑنے نہ پائے۔

فقط والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عرض پرداز

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ

ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل،ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .