۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ شر پسند اور شدت پسند تکفیری عناصر کھلم کھلا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، ان کو گرفتار نہ کرنا حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے ممتاز شیعہ مذہبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت، شیعہ نوجوانوں اور ماتمی سالاروں کی گرفتاریوں پر شدید مذمت کی اور عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور عظمت وقار کو بلند کرنے کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو یک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہونا ہوگا تاکہ شرپسند اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو ناکام بنا سکیں تاکید کی کہ بعض شر پسند اور شدت پسند تکفیری عناصر کھلم کھلا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، ان کو گرفتار نہ کرنا حکومت پر سوالیہ نشان ہے ۔

آسٹریلیا کے ممتاز شیعہ مذہبی اسکالر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت یک طرفہ کاروائی نہ کرے بلکہ جو بھی پاکستان میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرے اس سے سختی سے نمٹا جائے زور دے کر کہا کہ موجودہ حکومت کو سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا،
ماضی میں دھشت گردی سے سب سے زیادہ شیعہ عوام متاثر ہوئی، شیعوں نے سو سو لاشیں اٹھانے کے باوجود ملک کی سالمیت کو ترجیع دی ہے ۔

علامہ وحیدی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور عظمت وقار کو بلند کرنے کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں کہا کہ بے بنیاد مقدمات اور بے گناہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور شرپسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .