۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں "سیمینار مبلغین" کا انعقاد

حوزہ/ جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی میں مورخہ 4/5/6 مارچ 2024 کو جامعہ کے شعبہ تبلیغ سے وابستہ مبلغین کا ایک بہترین سیمینار بہترین انتظامات کے ساتھ اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا اس سال سیمینار کا چھٹا دور تھا جو کہ دو سال کے وقفے سے برگزار کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی میں مورخہ 4/5/6 مارچ 2024 کو جامعہ کے شعبہ تبلیغ سے وابستہ مبلغین کا ایک بہترین سیمینار بہترین انتظامات کے ساتھ اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا اس سال سیمینار کا چھٹا دور تھا جو کہ دو سال کے وقفے سے برگزار کیا جاتا ہے۔

تصاویر دیکھیں

جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں "مبلغین سیمینار" کا انعقاد

اس سیمنار میں پورے ملک سے مختلف مدارس کے ۱۰۰ سے زائد فارغین و علمائے کرام نے شرکت کی. اس سہ روزہ سیمنار میں مختلف موضوعات پر متعدد دروس اور تقریریں ہوئیں اور جامعہ کے سرپرست اعلیٰ آیۃ اللہ سید محمد الموسوی صاحب، مدیر محترم حجت الاسلام سید احمد علی عابدی صاحب، اساتذہ میں حجت الاسلام سید محمد قیصر صاحب، حجت الاسلام سید حسین مہدی حسینی صاحب، حجت الاسلام سید محمد ذکی حسن صاحب، حجت الاسلام سید ذوالفقار مہدی صاحب ، حجت الاسلام جوہر عباس صاحب، حجت الاسلام سید روح ظفر صاحب ، حجت الاسلام سید نجیب الحسن صاحب وغیرہ کی جامع اور عمدہ تقاریر اور صحت عامہ کے ڈاکٹر عباس وکیل اور ماہر نفسیات ڈاکٹر علی اکبر گھبرانی نے بھی خصوصی موضوعات پر عمدہ ترین لکچرز دیئے جن سے تمامی مبلغین مستفیض ہوئے۔

اس عظیم الشان سیمینار کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی کہ آیت اللہ سید محمد موسوی صاحب حفظہ اللہ لندن سے خصوصی طور پر تشریف لائے اور کئی جلسوں سے خطاب کیا۔

اس سیمینار میں حیدرآباد سےحجۃ الاسلام رضا عباس خان صاحب اور مولانا اطہر صاحب کے علاوہ مناطق محرومہ بالخصوص لداخ، کارگل، کشمیر، دہلی، بجنور، مدراس، بنگال، بہار، اتر پردیش وغیرہ کے مختلف شہروں سے مبلغین و علمائے کرام نے شرکت کی۔

شعبۂ تبلیغ جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) نے ہمیشہ سے ان جگہوں کو ترجیح دی ہے جہاں عام طور سے یا تو مبلغین پہونچ نہیں پاتے یا وہاں کے مومنین افلاس و غربت کی وجہ سے اپنی دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مبلغین اور علمائے کرام کو نہیں بلا پاتے۔

اس امر خیر کے لئے شعبۂ تبلیغ کے مسؤل مولانا سید محمد قیصر صاحب اور ان کے معاون مولانا رضوان پلسانیا صاحب لائق تعریف ہیں کہ ہندوستان بھر کے مبلغین کی کما حقہ حمایت کرتے ہوئے مناطق محرومہ کی دینی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • مولانا یونس حیدر رضوی IN 16:03 - 2024/03/09
    0 0
    سلام علیکم شعبہ تبلیغ جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس ممبئی) کا یہ ایک معنویت سے پر سیمینار تھا جس میں متعدد موضوعات پر دروس و لیکچرز سے مستفیض ہونے کا موقع ملا۔۔۔۔ سرپرست جامعہ اور ایمان فاؤنڈیشن کا ہندوستان کی اقوام و مبلغین پر احسان ہے کہ آج بھی بلا تفریق مدارس و حوزات علماء و مبلغین کی حمایت اور کمک کر رہے ہیں۔ مدیر جامعہ کی بصیرت افروز تقاریر نے ایمان کو جلا بخشی۔۔۔ اللہ تمام مخلصین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین مخلص: مولانا یونس حیدر رضوی (محفل مصطفیٰ _ص_ ممبئی)