۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
لکھنؤ؛ سیمینار بعنوان امام عصر اور عصری تقاضے کا انعقاد

حسن حوزہ/ لکھنؤ میں امام عصر اور عصری تقاضے کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا، جس سے جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن کے تحت امام عصر ارواحنا فداہ اور عصری تقاضے کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا، جس سے جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔

سیمینار سے مولانا ذکی حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنا کردار اہل بیت علیہم السّلام کے کردار کے مطابق بنانا چاہئے، تاکہ ہمارا شمار امام علیہ السّلام کے باوفا پیرو کاروں میں ہو۔ ہمیں تعجیل کیلئے دعا کرنی چاہیئے۔

تصاویر دیکھیں:

المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ میں امام عصر اور عصری تقاضے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

مولانا ذکی حسن اتوار کو ہردوئی روڑ چوک واقع امام باڑہ زین العابدین میں صبح امید، امام عصر اور عصری تقاضے کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ سیمینار میں اوپن بک کوئز کے فاتحین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل، سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور فاؤنڈیشن کے بانی مولانا احتشام الحسن نے تنظیم کے کاموں کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی۔

مولانا محمد جابر جوراسی نے کہا کہ امام کی غیبت کے زمانے میں بہترین عمل، امام کا انتظار ہے۔

سیمینار میں ممبئی سے تشریف لائے مولانا ذوالفقار مہدی نے امام کے زمانہ غیبت میں ہماری زمہ داریاں بیان کیں۔سیمینار میں علمائے کرام نے کتاب صبح امید امام زمانہ اور مہکتی کلیاں کا اجراء کیا۔

سیمینار میں المؤمل ایجوکیشن سنٹر سے اس سال تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔سیمینار میں شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کیا، جبکہ بچے اور بچیوں نے تواشیح پیش کی۔

اوپن بک کوئز مقابلہ میں شرکت کرنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی اور ان قرعہ اندازی میں نام نکلنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔سیمینار کی نظامت کے فرائض مولانا منہال حیدر زیدی نے انجام دیئے۔مولانا موسیٰ رضا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سیمینار میں مولانا ڈاکٹر کلب سبطین نوری، مولانا عزادار حسین، مولانا علمدار حسین رضوی، مولانا گلریز مہدی، مولانا ابو الفضل، مولانا نذر عباس رضوی، مولانا شبریز، مولانا تنظیم حیدر، مولانا تنویر عباس، مولانا محمد علی اور دیگر علمائے کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .