۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
1

حوزہ/ سال 1993 میں ہندوستان کے کچھ شہروں میں ٹرینوں میں دھماکے ہوئے تھے، ان دھماکوں کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں عبدالکریم ٹنڈا بھی شامل ہیں، برسوں جیل میں گزارنے کے بعد انہیں بری کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سال 1993 میں ہندوستان کے کچھ شہروں میں ٹرینوں میں دھماکے ہوئے تھے، ان دھماکوں کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں عبدالکریم ٹنڈا بھی شامل ہیں، برسوں جیل میں گزارنے کے بعد انہیں بری کر دیا گیا۔

اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا ہے، فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ عبدالکریم ٹنڈا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے، اس لیے انہیں بری کر دیا گیا، ٹنڈا کو 2013 میں نیپال کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 1993 میں ہندوستان میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت اور ممبئی میں ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، عبدالکریم ٹنڈا کو ان دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 2020 میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں گرفتار 6 مسلمانوں کو بھی باعزت بری کر دیا گیا ہے، دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف جو بھی ثبوت پیش کیے گئے وہ ملزم کی شناخت کرنے میں ناکام رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .