۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سیمنار

حوزہ / لکھنؤ ۲ مارچ؛ نور ہدایت فائونڈیشن کی جانب سے مکتب حضرت غفران مآبؒ کی اہمیت اور عظمت پر۳ مارچ بروز اتوار کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں حجۃ الاسلام حاج آقائے رضا شاکری نمائندہ ٔ جامعۃ المصطفیٰ ہندوستان خاص طور پر شریک ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ نورہدایت فائونڈیشن کی جانب سے مکتب حضرت غفران مآبؒ کی اہمیت اور عظمت پر۳ مارچ بروز اتوار کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں حجۃ الاسلام حاج آقای رضا شاکری رئیس جامعۃ المصطفیٰ ہندوستان،خاص طورپر شریک ہوں گے ۔سیمینار کا افتتاحی جلسہ صبح ۹ بجے شروع ہوگا جو ۱۲بجے تک جاری رہے گا۔اس کے بعد ۳بجے مقالہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوگا جو ۵ بجے تک جاری رہے گا جس میں مختلف علماء اور محققین اپنے مقالے پیش کریں گے ۔اختتامی اجلاس رات میں ٹھیک ۸ بجے شروع ہوگا ۔

اس سیمینار میں ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مقالہ نویس اسکالر اور علماء تشریف لارہے ہیں ،اس لئے تمام علما،طلبااور افاضل حضرات سے گذارش ہے کہ وہ پابندیٔ وقت کے ساتھ سیمینار میں تشریف لانے کی زحمت فرمائیں ۔سیمینار دفتر’’ مکتب فقہی و کلامی حضرت غفران مآب‘‘ کی نئی عمارت میں ہوگا،جو پکچر گیلری گھنٹہ گھر کے نزدیک واقع ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .