۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر سرور عباس نقوی

حوزہ/ سید مقاومت، مدافع بیت المقدس، حامی مظلومان غزه، حزب اللہ کے جنرل سکریٹری شہید سید حسن نصرالله اور انکے ساتھ حزب اللہ کے کمانڈروں اور عہدیداروں کی مظلومانہ شہادت کے المناک حادثے پر اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن(ہند) کے صدر ڈاکٹر سید سرورعباس نقوی کا تعزیتی پیغام۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید مقاومت، مدافع بیت المقدس، حامی مظلومان غزه، حزب اللہ کے جنرل سکریٹری شہید سید حسن نصرالله اور انکے ساتھ حزب اللہ کے کمانڈروں اور عہدیداروں کی مظلومانہ شہادت کے المناک حادثے پر اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن(ہند) کے صدر ڈاکٹر سید سرور عباس نقوی کا تعزیتی پیغام۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا۔

شہید سعید حجۃالاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ(قدس سرہ) اس آیہ مبارکہ کے مصداق کامل تھے جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنے پورے ایمان و ایقان کے ساتھ اپنی تمام ذمہ داریوں بالخصوص مسلمین کے قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اور غزہ کے بے دفاع مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں اپنی ذمہ داریوں کو بنحو احسن ادا کیا اور ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کی راہ میں جام شہادت نوش کر کے اپنے معبود حقیقی کی بارگاہ میں جا پہنچے۔

سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی اچانک خبر نے پورے عالم اسلام بلکہ بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کا درد رکھنے والے تمام لوگوں کے دلوں کو مجروح کردیا، انکی شہادت پر دنیا ماتم کدہ بنی ہوئی ہے۔

موت اسکی ہے کرے جس پہ زمانہ افسوس۔

یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لئے۔

شہید والامقام سید حسن نصراللہ کی ولایت مداری اور ان کے جذبہ مقاومت، اور سادگی و شرافت نیز ظالم صہیونی دشمن سے مقابلے اور اسکو پسپا کرنے میں انکے عزم و ارادے اور ان کی حکمت عملی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس عظیم فقدان پر امام زمانہ(عجل اللہ فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی، عموم مومنین کرام، حزب اللہ کے بہادر اور دلیر اراکین، انکے چاہنے والوں، بالخصوص سید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور انکے ساتھ شہید ہونے والے مجاہدین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، اور خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ بیش از بیش حزب اللہ کو اور زیادہ قوی، محکم اور استوار فرمائے۔

ڈاکٹر سید سرور عباس نقوی

مدیر اہل بیت(ع) فاؤنڈیشن ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .