حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس جانگداز حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، مراجع کرام اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر کی خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سید ابراہیم رئیسی نے عالمی سطح پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا۔
علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: دکھ و غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر نے مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے اور باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے جرأت مندانہ عملی اقدامات سمیت ان ممالک کے دورہ جات کئے۔
انہوں نے کہا: ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی آل ھاشم ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، جنرل سید مہدی رسول اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دیگر افراد کو جوار معصومین علیہم السلام اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔