۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شهادت رئیس جمهور

حوزہ / صدر جمہوری اسلامی ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ان کے ساتھ موجود افراد مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزغان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر جمہوری اسلامی ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ان کے ساتھ موجود افراد مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزغان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم اور تبریز کے گورنر جناب مالک رحمتی بھی موجود تھے۔

صدر جمہوری اسلامی ایران اور ان کے ساتھی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہو گئے

ایرانی صدر کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر میں شہید ہونے والوں میں صدر کی پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ سردار سید مہدی موسوی، حفاظتی گارڈ کے رکن انصار المہدی ، ایک پائلٹ اور ایک کو پائلٹ اور ایک ٹیکنیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی موجودگی میں قیزقلعہ سی ڈیم کی افتتاحی کی تقریب کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے تبریز جا رہے تھے جب اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اور وہ ورزگان کےدشوار گزار علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Bintulnisa IN 08:50 - 2024/05/20
    0 0
    Allah pak syed Ibrahim raisi. Aur har shaeed ko jannatul firdous aata farmaye