۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تبریز

حوزہ/ ایران کے صدر حجۃُ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجۃُ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں حجۃ الاسلام رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ھاشم ، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور دیگر کئی اعلی عہدیدار موجود تھے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔

قم المقدسہ اور مشہد مقدس سمیت پورے ایران میں ایرانی صدر کی سلامتی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئیں اور اور سرچ آپریشن جاری ہے، 16 ریسکیو ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن علاقے کی ناگفتہ بہ حالت اور خراب موسم بالخصوص شدید کہرے کی وجہ سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں وقت لگ سکتا ہے۔

ایران کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں، خراب موسم اور شدید کہرے کے باعث ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ہارڈ لینڈنگ کرنا پڑی، صدر ایران کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو جس جگہ لینڈنگ کرنی پڑی وہ جگہ اس قدر کہرے سے ڈھکی ہوئی ہے کہ مشکل سے 50 میٹر دور تک دیکھا جا سکتا ہے، یہ علاقہ گاڑیوں کے لیے مناسب نہیں ہے اور راستے ہموار نہیں ہیں، اس لئے فوج پیدل ہی علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .