۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر از رهبر معظم انقلاب و شهید حجت‌‌الاسلام والمسلمین سیدابراهیم رئیسی

حوزہ/ صدر سید ابراہیم رئیسی خدوم و مخلص شخصیت کے حامل تھے اس حادثہ سے پوری ملت ایران کے ساتھ مظلوموں کی حمایت کرنے والے تمام أفراد میں غم چھا گیا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام مولانا سید مسعود اختر رضوی کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہوئے آیۃ اللہ رئیسی و دیگر ہمراہیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا لله وانا الیه راجعون رضا بقضایہ و تسلیما لامرہ

صدر جمہوریہ اسلامی ایران ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی،امام جمعہ شہر تبریز آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم،وزیر امور خارجہ امیر حسین عبد اللہیان،صوبہ آذر بائجان شرقی کے گورنر مالک رحمتی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ایک ہوائی سانحہ میں رونما ہوئی۔

کل چھ بجے عصر سے پوری رات 150 سے زیادہ ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف تھیں،آج آٹھ بجے صبح ان کی رحلت کا اعلان کر دیا گیا۔ہم اس غمناک حادثہ پر حضرت بقیت اللہ الاعظم امام عصر ارواحنا فداہ،رھبر معظم انقلاب ایران،و ملت تشیع اور مرحومین کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

یہ سب کے سب بالخصوص سید ابراہیم رئیسی خدوم و مخلص شخصیت کے حامل تھے اس حادثہ سے پوری ملت ایران کے ساتھ مظلوموں کی حمایت کرنے والے تمام أفراد میں غم چھا گیا۔

ہم سب انکے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ بحق قرآن کریم و اہلبیت عظیم علیھم السلام خدا مرحومین کے درجات بلند فرماہے اور لواحقین اور ملت جمہوری اسلامی ایران اور قوم تشیع کو صبر عطا فرماہے۔یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ آج سے تین برس پہلے امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر جناب رئیسی صاحب نے صدر مملکت کے عنوان حلف برداری کی تھی اور آج جنت کا پروانہ لے لیا۔

قرآن خوانی اور دعاے مغفرت کے بعد مدرسہ علوی کی صبح اور شام کی تمام کلاسوں کی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

سوگوار

حجۃ الاسلام مولانا سید مسعود اختر رضوی

بانی مدرسہ علوی، قم،ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .