۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله رئیسی

حوزہ/ ایران کی گورنمنٹ بورڈ نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی گورنمنٹ بورڈ نے ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

مِنَ المُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

ولادت باسعادت حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے دن ہی ملت ایران کے خادم ، خادم الرضاؑ، ایران کے محبوب اور ہر دل عزیز صدر حضرت آیت اللہ رئیسی اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔

ایرانی عوام کے انتھک صدر جو کہ ملک کی ترقی اور بلندیوں تک پہنچانے کے لئے ہمیشہ ایرانی عوام کی خدمت میں لگے رہتے تھے اور اسے اپنا فریضہ سمجھتے تھے، اپنے وعدے پر قائم رہے اور اس قوم کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا گورنمنٹ بورڈ اس بھیانک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایران کے محبوب صدر اور خادم حضرت آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین آل ھاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اور دیگر افراد کی شہادت پر امام زمانہ (عج) مراجع کرام اور ملت ایران کے خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

ہم اپنی وفادار، قدردان اور عزیز قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ قوم کے جانباز اور خادم اور رہبر معظم کے با وفا دوست آیت اللہ رئیسی کے انتھک جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رہے گی اور خدائے بزرگ و برتر کی مدد اور لوگوں کے تعاون سے ملک کے انتظامات میں ذرا برابر بھی خلل نہیں پڑے ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .