۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے سانحۂ ارتحال پر اپنے ایک پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے سانحۂ ارتحال پر اپنے ایک پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کو امت مسلمہ کے لئے ایک المناک سانحہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر غزہ کے مظلومین کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلام، قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا، کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی ایک باحکمت، جرأت مند اور بابصیرت رہنما تھے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ ان عظیم مرحومین کے لواحقین بلخصوص رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .