۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
استشهاد الرئيس الإيراني ومرافقيه إثر تحطم مروحيتهم في مرتفعات آذربايجان الشرقية

حوزہ/ ہندوستان کی دینی و سماجی شخصیات نے خادم امام رضا (ع) اور اسلامی جمہوریہ ایران کے محبوب صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ سمیت دیگر عہدیداروں کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ (عج)، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی دینی و سماجی شخصیات نے خادم امام رضا (ع) اور اسلامی جمہوریہ ایران کے محبوب صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ سمیت دیگر عہدیداروں کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ (عج)، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

پیغام کے متون مندرجہ ذیل ہیں:

صدر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنؤ حجت الاسلام مصطفی علی خان ادیب الہندی نے نیز اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ امام علی رضا علیہ السلام کے روضہء مبارک کے خادم اور ایران کے صدر جمہوریہ حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰه علیہ اور ان کے ساتھیوں کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات ہو گئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون

ہم قائد انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای دام ظلہ، ایرانی حکومت و ملت اور مرحومین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

سماجی شخصیت اور شاعر اہل بیت علیہم السّلام سید فرحت کاظمی نیروبی، کینیا نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:اللہ رب العزت رہبر معظم اور تمام مؤمنین کو بالخصوص مؤمنین ایران کو اس مصیبت کے موقع پر صبر جمیل عنایت فرمائے۔

خدا آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا نعم البدل ایران کو جلد از جلد عطا فرمائے۔

فلسفۂ قدرت خدا کو سمجھنا بہت مشکل اور فی الحال ناممکن ہے، جب دنیا اس مقام پر ہو کہ دشمن سامنے سے حملہ کی تیاری کر رہا ہو۔ ملک جشن کی تیاری کر رہا ہو اور تمام دنیا کی نگاہیں ایران کی طرف ہوں، دنیا کے گوشہ گوشہ میں جشن ہو رہا ہو اور جشن بھی ایسا جس کا براہ راست ایران سے تعلق ہو، تو اُسی ملک کے صدر کو اپنی بارگاہ میں واپس بلا لینا کوئی کم مصلحت نہیں ہے۔

عجیب اتفاق ہے کہ روز ریاست ایران بھی ہے، روز ولادت امام رضا بھی اور روز شہادت بھی؛ میں مکمل یقین ہے کہ بحق روز ولادت امام رضا علیہ الصلوة والسلام ان شاء اللہ خادم الرضا، آغوش امام رضا علیہ السلام میں ہوں گے۔

اللھم عجل لولیک الفرج

کوئی ایران کو نقصان نہیں دے سکتا

دوستو آہنی دیوار ہیں معصومۂ قم

ہو پریشان, تو پھر پشت پناہی کے لئے

ہر مصیبت میں مددگار ہیں معصومہ قم

حجت الاسلام سید حسین مہدی رضوی نے کہا کہ روضہء مبارک امام علی رضا علیہ السلام کے سابق متولی اور اسلامی جمہوریہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور ان کے رفقائے کار کی فضائی حادثے میں شہادت کی غم ناک خبر موصول ہوئی۔

ہم اس غم میں غم زدہ ہیں اور تمام سوگواروں خاص طور سے مقام معظم رہبری آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہِ معبود میں مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔

علی عباس وفا ایس این این چینل نے کہا کہ ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شھادت ایک سانحہ ہوایی میں رونما ہویی ہے پوری رات 150سے زیادہ ٹیمین سرچ آپریشن میں مصروف تھیں ہم اس غمناک حادثہ کا پرسہ رھبر معظم انقلاب ایران و ملت تشیع اور امام زمانہ علیہ السّلام کو پیش کرتے ہیں سید ابراہیم رئیسی ایک خدوم و مخلص شخصیت کے حامل تھے اس حادثہ سے پوری ملت ایران غم میں ہے ہم سب انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دعا ہے بحق قرآن و اہلبیت علیھم السلام خدا مرحومین کے درجات بلند فرماہے لواحقین اور ملت جمہوری اسلامی ایران اور قوم تشیع کو صبر عطا فرماہے الہی آمین یا رب العالمین۔

مولانا سید عابد عباس نقوی،امام جماعت مسجد پھول شہید قلعہ اناو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ،سید آل ہاشم، وزیر خارجہ حسین امیرعبدالهیان اور دیگر محترم شہد اورحمۃ اللہ علیہم کی المناک خبر شہادت سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔

اللہ ملت ایران کو اس مصیبت کی گھڑی میں صبر اور ثبات قدم عطا فرمائے۔

ہم اپنے وقت کے امام حضرت ولی عصر" ، رہبر معظم آیت الله سید علی خامنه ای دام ظله العالی

اور تمام عالم تشیع کو اس دردناک حادثے پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

خداوند متعال شہدائے راہ حق کی اس عظیم شہادت کو قبول فرمائے اور جمہوری اسلامی ایران کی حفاظت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .