۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
شهید رئیسی

حوزہ/ آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ و رضوانہ رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کی تحریک انقلاب کے سرگرم رکن اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ اور رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ کے وفادار اور فرمانبردار تھے۔ 

تحریر: مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ نیوز ایجنسی | ہیلی کاپٹر حادثہ کی اطلاع ملی تو دل سے بس یہی دعا نکلی۔

خدایا! بحق امام علی رضا علیہ السلام خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام کی حفاظت فرما۔

لیکن افسوس صد افسوس وہ خبر سننے کو ملی جسے سننا نہیں چاہتا تھا کہ خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام جوار امام رؤوف میں پہنچ گئے۔ ایران کے صدر جمہوریہ آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ و رضوانہ اپنے ساتھیوں سمیت اس دنیا سے کوچ کرگئے ۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

ظاہر ہے موت جیسی نا قابل انکار حقیقت کا کون انکار کر سکتا ہے

رضا بقضائه و تسلیما لأمره

آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ و رضوانہ رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ کی تحریک انقلاب کے سرگرم رکن اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ اور رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ کے وفادار اور فرمانبردار تھے۔

آپ نے اس مقدس نظام میں مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے عظیم خدمات انجام دئے، آپ کی نمایاں خدمات میں سے ایک سلطان عرب و عجم حضرت ابو الحسن امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں خدمت ہے، حقیقت ہے بلکہ ہمارا ایمان ہے جو اہل بیت علیہم السلام کی غلامی کو اپنا نصب العین بنا لیتا ہے تو دنیا و آخرت کی سعادت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اس در کی غلامی سے ذرہ بھی آفتاب بن جاتا ہے۔

یہ نکتہ بھی قابل غور ہے کہ دین و مذہب، ملک و ملت کی مختلف خدمات اور اہم ذمہ داریوں کے با وجود شہید سعید آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے تهران اور مشہد مقدس میں حوزات علمیہ کی اہم کتابیں جیسے رسائل و مکاسب اور کفایہ کی تدریس بھی فرمائی جو آپ کے فقاہت و اجتہاد پر دلیل ہے۔

اچانک ہیلی کاپٹر حادثے میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی رحلت ایک عظیم خسارہ ہے۔ بارگاہ معبود میں شہداء و مرحومین کے علوئے درجات کی دعا کرتے ہیں۔

رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ، ایران اسلامی کے خدمت گذاروں، غیور ملت، پسماندگان، وابستگان اور سوگوار کنبوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سوگوار

سید علی ہاشم عابدی

لکھنؤ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .