۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شهدای پرواز خدمت

حوزہ / ایرانی صدر حجت الاسلام شہید سید ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی سمیت شہداء کی تشییع جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے اسلامی تبلیغات کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام سید محمود حسینی نے نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے لئے کئے گئے انتظامات کے مطابق کل صبح 9:30 بجے تبریز میں تشییع جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ایران کے شہر قم المقدس روانہ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا: کل صبح ساڑھے نو بجے شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتوں کو تبریز کے شہداء اسکوائر سے ایئرپورٹ لے جایا جائے گا جہاں سے میتیں قم اور پھر تہران روانہ کر دی جائیں گی۔

قم المقدس میں کل بروز منگل سہ پہر 4:30 بجے بسیج چوک، پیغمبر اعظم (ص) اسکوائر سے مسجد جمکران کی جانب تشییع جنازہ عمل میں لائی جائے گی۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: تہران میں بدھ کے روز رہبر معظم انقلاب کی اقتداء میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہاں سے شہر بیرجند لایا جائے گا جہاں تشییع جنازہ کی جائے گی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے جسد خاکی کو جمعرات کے دن مشہد مقدس میں تشییع کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم کی میت کو جمعرات کو تبریز میں سپرد خاک کیا جائے گا اور صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نوجوان اور محنتی گورنر جناب مالک رحمتی کی تدفین بھی اسی دن مراغہ قصبے میں عمل میں لائی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .