بدھ 2 اپریل 2025 - 20:20
مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین سید ولی الحسن رضوی مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان

حوزہ/ مفسر قرآن، محقق بصیر، عالم ربانی اور استاد الشعراء حجت الاسلام والمسلمین سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ کی نماز جنازہ ۴ شوال المکرم ۱۴۴۶ھ، بروز جمعرات کو حرم مطہر بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں ادا کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/ مفسر قرآن، محقق بصیر، عالم ربانی اور استاد الشعراء حجت الاسلام والمسلمین سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ کی نماز جنازہ ۴ شوال المکرم ۱۴۴۶ھ، بروز جمعرات کو حرم مطہر بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے فرزند سید زہیر ظفر رضوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ ٹھیک دوپہر ایک بجے آیت اللہ سید ریاض الحکیم دام ظلہ العالی کی امامت میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مرحوم کو گلزار شہداء (انتہائے خیابان چہار مردان) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شرکائے جنازہ کے لئے پل آہنچی سے گلزار شہداء تک بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

بعد ازاں، نماز مغربین کے بعد 7:30 بجے علوی دار القرآن میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha