جمعرات 15 مئی 2025 - 15:34
حجت الاسلام والمسلمین نقدہ دوزان کی تشییع جنازہ و تدفین کا اعلان

حوزہ / انتہائی پارسا اور بااخلاق عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حسین علی نقدہ دوزان کی تشییع و تدفین ایران کے شہر قم میں ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پارسا، مجاہد اور بااخلاق عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حسین علی نقدہ دوزان، جو حوزہ علمیہ کے فضلاء میں سے تھے، کی تشییع جنازہ آج بروز جمعرات 15 مئی 2025ء کو شام ۵ بجے میدان آستانہ سے حرم مطہر کی جانب انجام پائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ سبحانی اس عالم مرحوم کے جنازے پر نماز میت ادا کریں گے اور اس کے بعد حرم مطہر (س) میں ان کی تدفین ادا کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ مرحوم کی مجلس ترحیم بھی آج شب مسجد امیرالمؤمنین علیہ السلام، میدان رسالت میں منعقد ہو گی۔

حجت الاسلام والمسلمین نقدہ دوزان کی تشییع جنازہ و تدفین کا اعلان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha