حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوگاواں سادات، امروہہ/ نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ ہندوستان کے بزرگ عالم دین آفتاب خطابت مولانا سید نعیم عباس عابدی سابق پرنسپل جامعۃ المنتظر نوگانواں سادات امروہہ آج بوقت سحر قریب 4/بجے علی الصبح دہلی کے فیملی ہاسپیٹل میں مختصر علالت کے بعد دوران علاج حدود 75/سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یہ سانحہ علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم ایک جید عالمِ دین، مخلص خادمِ ملت اور مبلغِ دین تھے، جن کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ خداوندِ عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے۔ اللہ لواحقین خصوصا ان کے بچوں کو صبرِ جمیل و اجرجزیل اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفینآج 3/بجے سہ پہر کو جامعۃ المنتظر میں ادا کی جائے گی۔
13:28 - 2025/03/07









آپ کا تبصرہ