جمعرات 9 جنوری 2025 - 21:10
مدرسہ جامعۃ المنتظر کے بانی اور سابق پرنسپل مولانا نعیم عباس عابدی کے اعزاز میں تقریب، خدمات کو سراہا گیا

حوزہ/ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ہندوستان میں نمائندے ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے مولانا نعیم عباس عابدی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا نعیم عباس عابدی کی جدو جہد اور تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مدرسہ جامعۃ المنتظر کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوگانواں سادات امروہہ میں مدرسہ جامعۃ المنتظر کے بانی و سابق پرنسپل مولانا نعیم عباس عابدی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے اور بیرون شہر سے آئے ہوئے علماء و معززین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت مولانا وصی حیدر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا اصغر نے انجام دیے۔

پروگرام میں اتراکھنڈ کے سابق وزیر علی حیدر، محمد علی، ڈاکٹر لائق علی، محمد حسین جعفری، ضیاء عباس، مولانا طالب حسین جعفر رضوی، اور مولانا عارف نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تصاویر دیکھیں:

مدرسہ جامعۃ المنتظر کے بانی اور سابق پرنسپل مولانا نعیم عباس عابدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ہندوستان میں نمائندے ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے مولانا نعیم عباس عابدی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا نعیم عباس عابدی کی جدو جہد اور تعلیم کے فروغ کے لیے کی گئی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مدرسہ جامعۃ المنتظر کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

اس موقع پر مولانا نعیم عباس عابدی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ برابری کا سلوک کیا اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے کی کوشش کی۔ میرے دور میں دو سو سے زائد طلبہ ہاسٹل میں مقیم تھے جن کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جاتا تھا۔ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی تعلیمی تشنگی کبھی ختم نہیں ہوتی، اسے ہمیشہ سیکھنے کی جستجو کرنی چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر مولانا نعیم عباس عابدی کو گلدستے پیش کیے گئے اور حاضرین نے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل قرۃ العین علی انصر، غلام عسکری علی حسین، ماسٹر محمد عباس، ماسٹر مناف علی، جان عالم، جاوید عباس، عمران حیدر، رضا عباس سمیت کثیر تعداد میں افراد موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha