جمعرات 2 جنوری 2025 - 08:00
ہندوستان؛ 2025 کے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے حج اخراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع

حوزہ/ہندوستان؛ 2025 کے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے حج اخراجات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کر کے 6 جنوری تک تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی ہندوستان؛ حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کی سہولت کے لیے عوامی مطالبے پر ویٹنگ لسٹ میں منتخب عازمینِ حج کے لیے حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی رقم 2,72,300 روپے جمع کروانے کی تاریخ میں 06.01.2025 تک توسیع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، قرعے میں پہلے سے منتخب عازمین بھی 6 جنوری تک حج اخراجات کی دوسری 1,42,000 جمع کروا سکتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری سرکولر میں عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔ اب تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عازمین کو رقم جمع کرنے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے جو ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سہولت ایپ پر دستیاب ہے، کریڈٹ کارڈ/ڈیبیٹ کارڈ/نیٹ بینکنگ/یو پی آئی کے ذریعے۔

عازمین اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں، ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کر سکتے ہیں۔

ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ذاتی تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی، 08.01.2025 تک جمع کروا دیں۔

حج اخراجات کی تیسری قسط کا اعلان ہوائی جہاز کے کرایے اور سعودی عرب میں ہونے والے اخراجات تعین کے بعد کیا جائے گا مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommittee.gov.in یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha