اتوار 29 دسمبر 2024 - 16:47
حرم حضرت معصومہ قم (س) میں 55 ممالک سے زائرین اور سیاحوں کی آمد

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال موسم خزاں میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 300 سے زائد مسلمان زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ 36 ممالک کے غیر مسلم سیاحوں کو بھی حرم کی سیاحتی خدمات پیش کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال موسم خزاں میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 300 سے زائد مسلمان زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ 36 ممالک کے غیر مسلم سیاحوں کو بھی حرم کی سیاحتی خدمات پیش کی گئیں۔

کمال ثریا اردکانی کے مطابق، خزاں کے تین مہینوں میں پاکستان، عراق، آذربائیجان، ہندوستان، اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کے زائرین نے بین الاقوامی امور کے دفتر سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان تین مہینوں میں اعیاد اور شہادت کی مناسبتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عربی، اردو، اور انگریزی زبانوں میں 14 ہزار سے زائد زائرین اور مجاورین کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

غیر مسلم سیاحوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چین، روس، جرمنی، چیک، فرانس، امریکہ، ہانگ کانگ، سنگاپور، کولمبیا، اسپین، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، اور چلی سمیت 36 ممالک کے سیاحوں نے حرم مطہر کا دورہ کیا اور اس کی معماری اور مختلف حصوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha