حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا سید شجیع مختار کے ہمراہ کونسل کے اراکین نے کرگل کے رکن پارلیمنٹ جناب محمد حنیفہ جان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں شیعہ برادری کو درپیش اہم مسائل پر گفتگو کی گئی اور حکومت ہند سے ان مسائل کے حل کے لئے چند اہم مطالبات پر زور دیا گیا۔
پیش کردہ مطالبات میں شامل نکات:
1. زیارات مقدسہ کے سفری مسائل: ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے سلسلے میں پیش آنے والی سفری مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ۔
2. مسلم کشی کے خلاف آواز: فلسطین، میانمار اور پارا چنار میں جاری مسلم کشی اور شیعہ نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر حکومت ہند کے کردار کو فعال بنانے پر زور دیا۔
3. جنت البقیع کی تعمیر نو: سعودی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر ممکن ہو سکے۔
4. اوقافی املاک کا تحفظ: ملک بھر میں شیعہ اوقاف کی حفاظت کے لئے خصوصی قانون سازی اور سخت اقدامات کیے جائیں۔
اس موقع پر مولانا سید شجیع مختار نے اس ملاقات کو شیعہ برادری کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا اور جناب محمد حنیفہ جان سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کو مؤثر انداز میں حکومت کے سامنے پیش کریں۔
آپ کا تبصرہ