جمعہ 3 جنوری 2025 - 17:28
ماہِ رجب، جنت کے دروازے کھلنے اور جہنم کے دروازے بند ہونے کا مہینہ، مولانا نقی مہدی زیدی

حوزہ/ مولانا نقی مہدی زیدی نے ماہِ رجب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رحمت، مغفرت، اور عبادت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے امام موسیٰ کاظمؑ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ "رجب بہشت میں ایک دریا کا نام ہے، جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ جو اس مہینے میں روزہ رکھے گا، خداوند متعال اسے اس دریا کا پانی پلائے گا۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست راجستھان میں تاراگڑھ کے امام جمعہ حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید نقی مہدی زیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں نمازیوں کو تقویٰ الٰہی کی نصیحت کرتے ہوئے امام حسن عسکریؑ کے وصیت نامے کی روشنی میں استاد اور شاگرد کے حقوق کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ شاگرد پر استاد کے اہم حقوق میں استاد کی محنت کی قدردانی، شکریہ، اور احترام شامل ہیں۔ استاد کی جانب سے تربیتی سختیوں کو برداشت کرنا اور ان پر درگزر کرنا بھی شاگرد کے فرائض میں شامل ہے۔

مولانا نے رسول اکرمؐ کے قول "انما بعثت معلماً" کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم و تعلم کے شعبے کو مکتب اہل بیتؑ میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ امام زین العابدینؑ کی رسالۃ الحقوق اور امام محمد باقرؑ کے فرامین کے حوالے سے انہوں نے استاد کی تعظیم، ادب، اور شاگرد کے فرائض پر روشنی ڈالی۔

مولانا نقی مہدی زیدی نے ماہِ رجب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رحمت، مغفرت، اور عبادت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے امام موسیٰ کاظمؑ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ "رجب بہشت میں ایک دریا کا نام ہے، جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔ جو اس مہینے میں روزہ رکھے گا، خداوند متعال اسے اس دریا کا پانی پلائے گا۔"

مولانا نے رسول اکرمؐ کے اذکارِ رجب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ "أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ... جیسے اذکار کو سو مرتبہ پڑھنے والے پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور قیامت کے دن اس کے تمام گناہوں کو معاف کر دیا جائے گا۔"انہوں نے رجب کے اعمال میں روزہ رکھنے، غسل کرنے، اور مخصوص نمازوں کی فضیلت کا بھی تذکرہ کیا۔

آخر میں مولانا نقی مہدی زیدی نے آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی، شہید باقر النمر، اور شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے ایام کا ذکر کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا اور فاتحہ کی درخواست کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha