۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دیدار رئیس جمهور با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں نے 1975ء سے لے کر اب تک ان کے ساتھ آشنائی کے دوران جو کچھ ان میں دیکھا ہے اس کے مطابق میں ان کی گواہی دیتا ہوں کہ "وہ اپنے معاملات میں خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے تھے اور میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ یہ شہادت ان کی مخلصانہ خدمات کا صلہ تھی"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے دن ایرانی صدر محترم اور ان کے ساتھیوں اور ان کے مخلص افراد کی شہادت کی خبر گہرے رنج و غم کا باعث بنی۔

مرحوم حجت الاسلام والمسلمین رئیسی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی خلوص، تقویٰ اور عاجزی کے ساتھ عوام اور انقلاب کی خدمت میں گزار دی اور اس طرح تمام میدانوں میں انتھک محنت کی۔

میں نے 1975ء سے لے کر اب تک ان کے ساتھ آشنائی کے دوران جو کچھ ان میں دیکھا ہے اس کے مطابق میں ان کی گواہی دیتا ہوں کہ "وہ اپنے معاملات میں خدا کی خوشنودی کو مدنظر رکھتے تھے اور میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ یہ شہادت ان کی مخلصانہ خدمات کا صلہ تھی"۔

بلاشبہ ایرانی عوام ان کی ان تمام کاوشوں اور زحمات کے قدردان ہیں، ان شاء اللہ یہ راہِ خدمت ائمہ معصومین علیہم السلام خصوصاً حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل کی توجہ، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی قیادت اور متدین عوام کی حمایت اور خدمت گزار افراد کے توسط سے جاری و ساری رہے گی۔

میں یہاں پر تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شہید آل ہاشم، وزیر خارجہ محترم اور دیگر افراد کی شہادت کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں اور ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آخر میں ان عزیزوں کی شہادت پر میں حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران اور ملت ایران اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے علو درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

20 مئی 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .