۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ایران کے شہر یزد میں زائرین بس حادثے میں 35 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایرانی شہر یزد میں زائرین بس حادثے میں 35 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ایران کے شہر یزد میں زائرین پاکستانی کے بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: حکومت پاکستان زائرین کے جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ متاثرہ افراد و زخمیو ں کی ہر ممکن بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ایران کے شہر یزد میں زائرین پاکستانی کے بس حادثے میں شہید زائرین کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چہلم سید الشہداء کے لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب ایک سنگین حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور اس میں سوار 28 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .