۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بس حادثہ

حوزہ/ شہر ساوہ کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ زائرین اربعین کی بس ساوہ- ہمدان شاہراہ پر الٹ گئی جس میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر ساوہ کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ علی حافظی نے کہا: آج صبح 4:45 بجےبروز پیر، زائرین اربعین کو کربلا سے کرج کی جانب لے جا رہی ایک بس کو ساوہ-ہمدان شاہراہ پر حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا: اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی 6 ایمبولینسیں اور ہلال احمر کی ایک ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی اور زخمیوں کو منتقل کو فوری اسپتال متقل کیا گیا۔

ساوہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے مزید کہا: اس حادثے میں 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو جائے حادثہ پر ہی ضروری میڈیکل ٹریٹمنٹ دیا گیا اور 28 افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے 4 خواتین اور باقی مرد تھے۔

علی حافظی نے کہا: "خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور کوئی شدید زخمی نہیں ہوا ہے۔"

انہوں نے کہا: اس وقت زخمیوں میں سے 20 مدرس ہسپتال اور 8 چمران اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .